ابنا: سینٹرل جیل کے ملازمین نے احتجاجی جلوس نکالا۔ صوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوں سے ان کے عزیز و اقارب کی ملاقاتیں بند ہیں جبکہ تمام جیلوں سے قیدی بھی عدالتوں میں پیش نہیں کئے جارہے، جیل ذرائع کے مطابق دو افسران عبدالرزاق عباسی اور پیر مسعود کے قتل کے خلاف جیل کے اہلکاروں نے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔ جیلوں کے اندر اور داخلی راستوں پر احتجاجی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ عملے میں شدید اشتعال ہے۔ کراچی کی سینٹرل جیل کے افسران و اہلکار احتجاج کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں جیل سے باہر نکل آئے اور نعرے بازی کی۔
.....
/169